دورہ نیوزی لینڈ :قومی ون ڈے ٹیم لاہور میں ٹریننگ کریگی

Mar 15, 2025 | 10:31:AM
دورہ نیوزی لینڈ :قومی ون ڈے ٹیم لاہور میں ٹریننگ کریگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے سکواڈ میں شامل کھلاڑی نیوزی لینڈ روانگی سے قبل کیمپ میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں موجود کھلاڑی 19 مارچ سے 23 مارچ تک لاہور میں ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ کریں گے۔

مزید پڑھیں:نیشنل ٹی ٹونٹی کپ: کراچی وائٹس نے اسلام آباد کو شکست دیدی

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے اسکواڈ کی نیوزی لینڈ روانگی 25 مارچ کو شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 29 مارچ کوشیڈول ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کل کھیلا جائے گا۔