مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے

Mar 15, 2025 | 12:12:PM
مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برائلرمرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، پنجاب  سمیت ملک کے مختلف شہروں کی ہول سیل منڈیوں میں برائلر مرغی 19600 روپے من میں فروخت کی گئی۔

زندہ برائلر مرغی 590 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے جبکہ  رمضان المبارک سے قبل مافیا نے 12 ہزار روپے فی من میں فروخت مرغی کو 19600 روپے تک پہنچا دیا۔

چینی مافیا کے بعد مرغی فارمز بڑا مافیا بن گیا، بی ایف اے برائلر فارم ایسوسی ایشن کی جانب سے عید پرمرغی مزید مہنگی کرنے کے پلان پر عملدرآمد شروع کردیا ہے ۔