سونیاحسین دلہن بن گئیں،خاموشی پرمداح تذبذب کاشکار

Mar 15, 2025 | 12:33:PM
سونیاحسین دلہن بن گئیں،خاموشی پرمداح تذبذب کاشکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ سونیا حسین نے سوشل میڈیا پر اپنا نیا برائیڈل فوٹو شوٹ شیئر کردیا ۔

سونیا حسین کے نئے فوٹو شوٹ میں انہیں سفید رنگ کے عروسی لباس اور خوب صورت زیورات میں دیکھا جا سکتا ہے،انہوں نے نئی تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے ساتھ میں وائرل سانگز کا بھی استعمال کیا ہے۔

اس فوٹو شوٹ پر تاحال ہزاروں لائیکس اور سیکڑوں کمنٹس آ چکے ہیں جن میں متعدد صارفین نے اداکارہ سے شادی سے متعلق بھی سوال پوچھا ہے۔

کمنٹ باکس میں آنے والے کئی تبصروں کا اداکارہ نے خوش دلی سے جواب دیا ہے،تاہم شادی سے متعلق پوچھے جانے والے متعدد سوالات پر انہوں نے خاموشی اختیارکرلی ہے .

سونیاحسین کی اس خاموشی پر ان کے مداح اورسوشل میڈیا صارفین تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا یہ ان کی شادی کا فوٹو شوٹ ہے یاانہوں نےکسی برینڈکا فیشن شوٹ کروایا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:نادیہ حسین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز

واضح رہے کہ اداکارہ سونیا حسین نے 2014ء میں فٹنس ٹرینر اور ماڈل واصف محمد سے شادی کی تھی لیکن جَلد ہی ان کے درمیان طلاق ہو گئی تھی جس کے بعدواصف محمد اداکارہ و ماڈل منتشا کیانی سے دوسری شادی کر چکے ہیں جبکہ اداکارہ سونیا حسین تاحال اکیلی ہیں۔