وزیراعظم تاجروں کیلئے بہترین اقدامات کر رہے ہیں: ہارون اختر

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ہارون اختر نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم تاجروں کیلئے بہترین اقدامات کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ہارون اختر نے لاہور چیمبر کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ماضی میں غلط پالیسیوں سے صنعت کو شدید نقصان پہنچا۔
ہارون اختر نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری پاکستان میں آرہی ہے، سب سے پہلے مقامی سرمایہ کاری پر توجہ دینا ہو گی،انہوں نے کہا کہ بہتری کے لیے طویل مدتی پالیسیاں بنا کر ان پر عمل کرنا ہوگا، وزیرِاعظم کاروباری شخصیات کے مسائل کو سمجھتے ہیں، جلد بہترحل دیا جائے گا،ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔