پولیس سروس سے مستعفی عمران کشور اسلام آباد طلب

Stay tuned with 24 News HD Android App

(علی ساہی)پولیس سروس سے مستعفی ہونےو الےعمران کشور کو اسلام آباد طلب کرلیا گیا۔
عمران کشور پیر کے روز وزیراعظم سے ملاقات کریں گے،مستعفی ہونے والے ڈی آئی جی ایڈمن لاہور عمران کشور کواعلیٰ افسران کی منانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ایس ایس پی عمران کشور نے 13مارچ کو ڈی آئی جی رینک پر ترقی نہ ہونے پراحتجاجا استعفیٰ دیا تھا،ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی پی او پی بلال صدیق کمیانہ لاہور میں عمران کشور سے ملاقاتیں ہوئی ہیں،آئی جی پنجاب نے اڑھائی گھنٹے عمران کشور کے گھر ملاقات کی،آئی جی پنجاب نے استعفی واپس لینے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہور نے بھی 1گھنٹہ ملاقات کی اور استعفیٰ واپس لینےکی مناتے رہے،آئی جی اور سی سی پی او سمیت دیگر اعلیٰ افسران تاحال قائل نہیں کرسکے۔
یہ بھی پڑھیں:عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی