سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس،عوامی تحریک کے دو گواہان کی شہادت ریکارڈ

Stay tuned with 24 News HD Android App

(جمال الدین جمالی) سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کے دوران پاکستان عوامی تحریک کے دو گواہان کی شہادت ریکارڈ کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے آج سانحہ ماڈل ٹاون کے حوالے سے کیس کی سماعت کی پاکستان عوامی تحریک کیس کے دو گواہان نے شہادت ریکارڈ کرائی۔ پاکستان عوامی تحریک کے استغاثہ کے مدعی جواد حامد بھی پیش ہوئے ،استغاثہ کے مدعی جواد حامد کے بیان پر جرح نہیں ہو سکی، ملزمان کے وکیل برھان معظم ملک جرح کیلیے پیش نہیں ہوئے، عدالت نے مزید کاروائی 12 اپریل تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے مدعی جواد حامد کو دوبارہ پیشی کیلئے پابند کر دیا ،تمام ملزمان کے وکلاء الگ الگ مدعی کے بیان پر جرح کریں گے ۔
مدعی استغاثہ نے پولیس پر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کی ہلاکت کا الزام لگایا ہے ،پولیس کی ایف آئی آر میں ٹرائل کی کاروائی پہلے ہی مکمل چکی ہے، اب پاکستان عوامی تحریک کے گواہان کی شہادت ریکارڈ ہو رہی ہے،پولیس کی درج کردہ ایف ائی ار مین 108 گواہان کی شہادت قلمبند ہو چکی ہے ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دونوں فریقین کی الگ الگ ایف آئی آرز درج ہوئیں تھی، پولیس کی مدعیت میں 510/14 ایف آئی آر درج ہوئی تھی، پاکستان عوامی تحریک کے جواد حامد کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر 696/14 درج ہوئی تھی۔ پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ کیخلاف استغاثہ بھی دائر کر رکھا ہے۔ سرکاری گواہان کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کی فائرنگ سے 7 شہری قتل ہوئے، جبکہ کارکنان کے پتھراو اور فائرنگ سے 31 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:تھائی لینڈ میں 30 دن ویزا پر آنے والا برطانوی 25 سال بعد پکڑا گیا