ایبٹ آباد ؛سکول وین کو حادثہ 2طالبات جاں بحق ،11 زخمی

کیپشن: سکول وین بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App

(زُبیر اعوان) ایبٹ آباد کے تھانہ مانگل کی حدود ترنوائی میں سکول وین کو حادثہ 2 بچیاں جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوئے۔
تھانہ مانگل کی حدود ترنوائی میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں سکول وین بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری حادثے کے نتیجے میں 2بچیاں جاں بحق جبکہ 11 سے زائد بچے زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، دشوار گزار راستوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، زخمیوں کو فوری طور پر ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گھر کے اے سی یونٹ سے سانپ نکل آئے، ویڈیو وائرل