صدر گیلانی سے جمہوریہ چیک کے سفیر کی ملاقات، کاروباری شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور

Stay tuned with 24 News HD Android App

(اویس کیانی) صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی سے جمہوریہ چیک کے سفیر کی ایوان صدر میں ملاقات، صدر کا جمہوریہ چیک کے ساتھ دوطرفہ تعاون مزید فروغ دینے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر مملکت کا جمہوریہ چیک کے ساتھ صحت، پارلیمانی تعاون، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر سید یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان اور جمہوریہ چیک کو تجارت، قابل تجدید توانائی اور کاروباری شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ۔صدر مملکت کا جمہوریہ چیک کے ساتھ صحت، پارلیمانی تعاون، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان دیرینہ دوطرفہ تعلقات ہیں ، صدر مملکت نے کہا کہ جمہوریہ چیک کے کاروباری اداروں کو سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے، پاکستان اور جمہوریہ چیک کے مابین دوطرفہ تجارت کو اس کی بھرپور صلاحیت تک بڑھانا چاہیے ، صدر مملکت کا معیشت، ثقافت اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید گہرا کرنے اور چیک جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلباء کے لیے ویزا کے نظام میں نرمی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔صدر مملکت نے سلامتی کونسل میں غیر مستقل نشست کیلئے پاکستان کی حمایت پر جمہوریہ چیک کو سراہا۔
اس موقع پرسفیر جمہوریہ چیک نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت، کاروبار، صحت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں، سفیر نے پاکستان سے چیک ریپبلک کو پاکستانی آم برآمد کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریہ چیک کے وزیر اعظم مئی 2025 میں اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چیک وزیر اعظم کے استقبال کا منتظر ہے ، امید ہے کہ دورہ دونوں ممالک کے مابین تعاون مزید بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔
صدر مملک سے ملاقات میں چیک سفیر نے جعفر ایکسپریس پر حالیہ دہشت گردانہ حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں:تھائی لینڈ میں 30 دن ویزا پر آنے والا برطانوی 25 سال بعد پکڑا گیا