خیبرپختونخوا؛فورسز کی کارروائیوں میں9 خوارج ہلاک،2جوان شہید

کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App

(احمد منصور)خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں9 خوارج ہلاک ہو گئے۔2جوان دھرتی ماں پر قربان ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں7 خوارج واصل جہنم ہوئے،آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے دوران 2 جوان مادرِ وطن پر قربان ہو گئے۔شہداء میں حوالدار محمد زاہد اور سپاہی آفتاب علی شاہ شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے مڈی میں جھڑپ میں2 خوارج ہلاک ہو گئے،ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،دہشت گردی کے خاتمے تک فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد سونے کی قیمت کم ہو گئی