لاہور،اڑھائی ماہ کے دوران27 افراد کی خودکشی،مختلف وجوہات پر موت کو گلے لگا لیا

Mar 15, 2025 | 18:04:PM

 (اسرار  خان) صوبائی دارالحکومت لاہور میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے اور اڑھائی ماہ کے دوران  27 افراد نے مختلف وجوہات پر موت کو گلے لگا لیا۔

ایدھی ترجمان مطابق کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک 27 افراد نے مختلف وجوہات پر خودکشی کی ہے،مختلف علاقوں میں خودکشی کرنے والوں میں 8 خواتین اور 19 مرد شامل ہیں،3 جنوری کو شاہدرہ میں 35 سالہ عائشہ گلے میں پھندا ڈال کر جان سے گئی، 11 جنوری کو شفیق آباد میں 50 سالہ شمیم بی بی نے مکان کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی، 12 جنوری کو معراج پارک شاہدرہ میں 30 سالہ بلال نے سر میں گولی مار کر اپنی جان لی، 13 جنوری کو کاہنہ میں ساجد نے دوست شہزاد کو قتل کرنے کے بعد سر میں گولی مار کر خودکشی کی، 16 جنوری کو شاد باغ میں 40 سالہ وسیم نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی جان گنوائی، 17 جنوری کو والٹن روڈ پیر کالونی میں 30 سالہ ساجد ریاض نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی، 17 جنوری کو بھمے جھگیاں شادباغ میں 40 سالہ وسیم نذیر گلے میں پھندا ڈال کر جھول گیا، 18 جنوری کو لیاقت آباد میں 28 سالہ ارسلان گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر جان سے گیا، 25 جنوری کو نولکھا میں 52 سالہ احسان انور نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی جان گنوائی، 26 جنوری کو نواں کوٹ میں 40 سالہ ظل ہما نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خودکشی کی،26 جنوری کو نشتر کالونی میں 30 سالہ علی صابر نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کیا۔

ایدھی ترجمان  کا کہنا ہے کہ3 فروری کو گنگارام ہسپتال میں 38 سالہ صائمہ اختر نے بالائی منزل سے کود کر خودکشی کی،4 فروری کو فیکٹری ایریا میں 38 سالہ رابعہ گلے میں پھندا ڈال کر جان سے گئی،8 فروری کو ملت پارک میں 22 سالہ احسن نے سینے میں گولی مار کر اپنی جان گنوائی،9 فروری کو نولکھا کے ایک نجی ہوٹل کے کمرے سے 40 سالہ احسن اقبال کی لاش ملی،متوفی راولپنڈی کا رہائشی اور تاجر تھا، زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی،15 فروری کو گلشن اقبال کے علاقہ ملتان چونگی میں عامر رائس سٹور کے سکیورٹی گارڈ کی خودکشی،فیروز والا کے رہائشی 65 سالہ محمد حسین نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا، 15 فروری کو جنوبی چھاؤنی میں 35 سالہ حمیرا نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی، 24 فروری کو گجر پورہ کے علاقہ چائنہ سکیم میں 45 سالہ عمران نے اپنی جان گنوائی، متوفی نے اوور ہیڈ برج کی سڑک کنارے لگی لوہے کی سیڑھیوں سے موٹر سائیکل ٹکرا کر اپنی جان لی، 26 فروری کو نشتر کالونی میں 19 سالہ سعدیہ نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا، 27 فروری کو بیگم کوٹ شاہدرہ میں 17 سالہ اسامہ گلے میں پھندا ڈال کر جھول گیا، 28 فروری کو گجرپورہ میں بے روزگاری سے تنگ آ کر 32 سالہ سلیمان افضل نے خودکشی کی، متوفی نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

10 مارچ کو ہربنس پورہ سوہے والا روڈ پر 18 سالہ اریبہ نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی جان لی،10 مارچ کو ڈوگر مارکیٹ ساندہ میں 25 سالہ شہباز گلے میں پھندا ڈال کر جھول گیا،12 مارچ کو سرور روڈ کے علاقہ میں پولیس کانسٹیبل 40 سالہ محمد حسنین نے خودکشی کی،متوفی ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی تھا، سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر جان گنوائی، 12 مارچ کو رائیونڈ سٹی میں نامعلوم نوجوان نے چلتی ریل گاڑی سے ٹکرا کر خودکشی کی۔

خودکشی کے بیشتر واقعات میں گھریلو تنازعات سمیت دیگر ذاتی نوعیت کے محرکات رہے۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری،دالیں سستی ہو گئیں

مزیدخبریں