مانسہرہ ، طالبہ کی نازیبا ویڈیو کیس،خصوصی تفتیشی ٹیم مقرر

Stay tuned with 24 News HD Android App

(نعمان شاہ)مانسہرہ کے لساں نواب ہائی سکول کی طالبہ کی نازیبا ویڈیو کیس کی تفتیش کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی سربراہی میں خصوصی تفتیشی ٹیم مقرر کر دی گئی ۔خصوصی ٹیم معاملے کی تمام زاویوں سے باریک بینی سے تفتیش کریگی ۔
ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے مطابق خصوصی تفتیشی ٹیم میں ایس ایس پی انویسٹیگیشن، ایس ایس پی اوگی، ڈی ایس پی کیگل ، کلینیکل سائیکالوجسٹ، لیڈیز پولیس، ٹیکنیکل برانچ اور دیگر ماہر تفتیشی افسران شامل ہیں، جو تمام ممکنہ پہلوؤں سے اس کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ اس کیس میں ہر پہلو پر کام کر رہی ہے، جس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) اور پراسیکیوشن کی مدد بھی حاصل کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ، تمام ریکور کیا گیا ڈیٹا فارنزک کے لیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (PFSA) بھجوایا جا چکا ہے۔ملزم کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کے لیے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے ذریعے محکمہ تعلیم کو بھی باضابطہ طور پر خط لکھ دیا گیا ہے۔ڈی پی او مانسہرہ نے واضح کیا ہے کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی اور اسے قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور،اڑھائی ماہ کے دوران27 افراد کی خودکشی،مختلف وجوہات پر موت کو گلے لگا لیا