برطانیہ نے روس کو سخت پابندیوں کی دھمکی دیدی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)برطانیہ نے روس کو سخت پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دیدی۔ وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کو مذاکرات کی میز پر آنا پڑے گا، روس کو یوکرین پر حملے کی قیمت چکانی ہوگی۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کو مذاکرات کی میز پر آنا پڑے گا، یوکرین میں جنگ بندی کی تجویز پر صدر پیوٹن کا ردعمل ناکافی ہے، برطانیہ روس پر سخت پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کررہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ روس کو یوکرین پر حملے کی قیمت چکانی ہوگی، ہم اپنی فوج مزید مضبوط کرنے کیلئے کام کرینگے، برطانیہ، یوکرین کیلئے اپنی فوجی مدد کو تیز کرے گا۔
کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ہم یوکرینی افواج کی تربیت کیلئے کام کریں گے، امن معاہدے کے بعد یوکرین میں اتحادی فوج تعینات کرنے کے قابل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا طریقہ جانیے