(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات کشمیر ، گلگت بلتستان خیبرپختونخوا ،شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پو ٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہےجبکہ شمالی بلو چستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کی تو قع ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہناہے کہ سوموار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلودرہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔
خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات/صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم صبح کے اوقات میں کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ مری،گلیات اور گردونوا ح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعداز دوپہر بارش /ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ زیریں اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش/برفباری کی توقع ہے۔
آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی03، استور، گوپس، پاراچنار 00، کالام، سکردو 01، قلات اورمری میں 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم اعلان