سوناکشی سنہا  کی مسلم شوہر کے بغیر ہولی  پر تصویر،ٹرولز کی تنقید پر اداکارہ کا کرارا جواب

Mar 15, 2025 | 22:03:PM
سوناکشی سنہا  کی مسلم شوہر کے بغیر ہولی  پر تصویر،ٹرولز کی تنقید پر اداکارہ کا کرارا جواب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے مسلم شوہر کے بغیر ہولی منانے پر ملنے والی تنقید کے بعد ٹرولز کو کرارا جواب دے کر خاموش کروا دیا۔

بھارت کے معروف اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا کا شمار بالی ووڈ  کی اے لسٹ اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے بالی وڈ میں قدم رکھتے ہی نہ صرف اپنی دبنگ اداکاری سے لاکھوں لوگوں کے دل جیتے بلکہ حسن کی بدولت بھی فین فالوونگ میں اضافہ کیا۔اور پھر کیرئیر کیساتھ ساتھ سوناکشی سنہا مسلمان دوست کیساتھ دوستی کے بعد محبت کے رشتے میں بھی منسلک ہوگئیں اور اپنے اس ریلیشن شپ کو 7 سال تک نبھانے کے بعد ہمیشہ کیلئے ایک ہوجانے کا فیصلہ بھی کرلیا۔ الگ الگ مذہب سے تعلق رکھنے کے باوجود سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 23 جون 2024 کو بین المذاہب طرز پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے کے باوجود ایک دوسرے کا ساتھ آخری دم تک نبھانے کا وعدہ بھی کیا۔ انکی شادی پر دولہا اور دلہن کو خوب ٹرول کیا گیا لیکن اس کے باوجود ظہیر اور سوناکشی دونوں نے ہی اپنی من کی سنی اور زندگی میں آگے بڑھنے کا ارادہ کرلیا۔تاہم گزشتہ شب جہاں پورے بھارت میں ہندو مذہب کے ماننے والوں نے ہولی کا تہوار بھرپور جوش و خروش سے منایا وہیں سوناکشی کو سوشل میڈیا پر سولو تصاویر شیئر کرنے  اور شوہر کیساتھ ہولی نہ منانے کے سبب سوشل میڈیا پر بے حد ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

 انسٹاگرام پر اداکارہ نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں سفید لباس میں ملبوس ہولی کے رنگوں میں ڈوبے کیمرے کیساتھ دلکش پوز دیتے دیکھا گیا، تاہم اس پورے کولاج میں کہیں بھی انکے شوہر ظہیر اقبال نظر نہ آئے جو مداحوں کیلئے کافی تجسس کی بات تھی۔پوسٹ کیساتھ کیپشن میں سوناکشی سنہا نے اپنے فینز کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ، ’ہیپی ہولی، رنگ برساؤ، خوشیاں مناؤں۔’ساتھ ہی اداکارہ نے بھی بتایا کہ مذکورہ جھلکیاں ، فلم ’جٹا دھارا‘ کے شوٹ سے لی گئی ہیں۔اس پوسٹ پر جلد ہی تبصروں کی بھرمار ہوگئی، انہیں پوسٹ کے تبصرے محدود کرنا پڑگئے اور ناقدین کو جواب دینا پڑا، جو تصاویر کی بنیاد پر یہ کہہ رہے تھے کہ اُن کے ساتھ شوہر ظہیر اقبال موجود نہیں تھے۔ایک تبصرے میں کہا گیا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں ظہیر نے اداکارہ کے ساتھ ہولی نہیں منائی اور کہا کہ آپ کے والد راضی ہوگئے لیکن آپ کے شوہر ہرگز راضی نہیں ہوں گے۔ایک صارف نے سوناکشی سنہا کو ہولی کے بجائے رمضان منانے کا مشورہ دیا۔ تو کچھ نے انہیں کہا کہ شادی کے بعد کی پہلی ہولی تو آپ دونوں کو اکٹھے منانی چاہیے۔ان جیسے کئی تبصروں کے جواب میں اداکارہ نے لکھا کہ تھوڑا صبرکریں، ظہیر ممبئی میں ہے اور میں شوٹ پر ہوں، اس لیے ساتھ نہیں ہوں، تھوڑا ٹھنڈا پانی سر پر ڈال لو۔اس پر ظہیر اقبال نے تبصرہ کیا اور لکھا ’مس یو بے بی‘۔

 اداکارہ سوناکشی جلد ہی تلگو سنیما میں سدھیر بابو کے ساتھ فلم ’جٹا دھارا‘ میں ڈیبیو کریں گی جس کا شائقین فلم بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اکیڈمی ایوارڈز میں شاہ رخ کا ہار سب کی توجہ کا مرکز، قیمت بھی حیران کر دینے والی