پاورشیئرنگ معاملہ؛ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(حسن علی)ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان پنجاب میں پاور شئیرنگ کے معاملے پر اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ نے پیپلز پارٹی سے پنجاب میں پاور شیئرنگ کے بدلے سندھ میں حصہ مانگ لیا۔پیپلز پارٹی نے پنجاب میں لیگی ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز کا مطالبہ دہرا دیا ۔
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے اکثریت والی اضلاع میں مختلف محکموں کی چیئرمین شپ اور افسران کی تعیناتی کا وعدہ بھی پورا نہیں ہوا ۔ پیپلزپارٹی نے مطالبہ کیا کہ پیپلز پارٹی کے بیس ہزار سے زائد ووٹ لینے والے ٹکٹ ہولڈر کو بھی ترقیاتی فنڈ دیا جائے ۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب میں نئی لوکل ایکٹ بل پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم اعلان
لیگی رہنما نے طنزیہ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی ن لیگ پر تنقید بھی کرتی ہے اور فنڈز بھی برابر کے مانگتی ہے ۔لیگی رہنماؤں کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کابینہ میں شامل ہو اور تمام محرومیوں کو کم کریں ۔
ن لیگی کمیٹی نے کہاکہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے مطالبات تسلیم کرتے ہیں تو سندھ میں بھی پاؤرشیرنگ میں حصہ دیاجائے ۔
یہ بھی پڑھیں:عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملات کو دیکھنے کے لیے سب کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔کمیٹی میں ن لیگ کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب شامل ہیں۔سب کمیٹی پیپلز پارٹی کی جانب سے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی اور سید حسن مرتضی شامل ہونگے ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ سب کمیٹی ہر ہفتے پاور شیئرنگ کے معاملاتِ پر جائزہ لیں گی ۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی