ٹک ٹاکر معاذصفدر کو بڑی خوشی مل گئی، مداحوں سے دعائوں کی اپیل

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر، سوشل میڈیا اسٹار اور نامور یوٹیوبر ٹک ٹاکر ٹک ٹاکرمعاذصفدر کے بھائی شعاذ صفدر والد بن گئے۔معاذ کی بچے کیلئے مداحوں سے دعائوں کی اپیل۔
تفصیلات کے مطابق معاذ صفدر نے سعودیہ عرب سے اپنی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس میں لکھا کہ‘بھابھی اور اُنکے ہونے والے بچے کیلئے بہت ساری دعاوں کی درخواست ہے ،اللہ آسانی کرے۔‘جبکہ صبا معاذ نے اپنے اپنی اسٹوری پر ویڈیو پیغام جاری کیا کہ ‘اسلام و علیکم،امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے، یسریٰ بھابی اور اُن کے بےبی کیلئے دعاؤں کی خاص درخواست ہے فی الحال آپ لوگ بس دعائیں کریں اور باقی اپڈیٹ میں آپ لوگوں کو دیتی رہوں گی۔‘جبکہ اُس اسٹوری کے 5 گھنٹے بعد انہوں نے مزید ایک اسٹوری لگائی جس میں ‘الحمدللہ‘ لکھا دیکھا گیاْ۔معاذ اور صبا کی جانب سے تو اس کے بعد کوئی اپڈیٹ نہیں دی گئی مگر صفدر ہاؤس کی چھوٹی بہو مومنہ نے ایک اسٹوری شیئر کی جس میں بظاہر وہ یسریٰ شعاذ کا کینولا لگا ہاتھ تھامے انہیں مبارکباد دی جسے یسریٰ نے اپنی اسٹوری پر بھی شیئر کیا اور لکھا، ‘تھینک یو چاچی‘۔
یاد رہے کہ صفدر فیملی کی جانب سے یسریٰ کی انسٹاگرام ویڈیوز اور تصویروں پر لوگوں نے یہ دعویٰ کرنا شروع کردیا تھا کہ وہ امید سے ہیں۔ شعاذ صفدر کی شادی چار سال کورونا کے دوران ہوئی تھی اور یہ ایک پسند کی شادی تھی، اِن دونوں کا سامنا پہلی مرتبہ ایک دوسرے کو مشہور زمانہ گیم ‘پب جی‘ میں ہوا تھا جس کے بعد انکی دوستی ہوئی اور دوستی محبت میں بدل گئی۔
ایک یوٹوب چینل کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ ویسے تو معاذ صفدر اپنے بھائی بھابھی کو ویلاگ کا حصہ نہیں بناتے ہیں مگر اب وہ اپنی بھابھی کی پریگنینسی کو کیش کروانے کی کوشش کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اکیڈمی ایوارڈز میں شاہ رخ کا ہار سب کی توجہ کا مرکز، قیمت بھی حیران کر دینے والی