احسن اقبال کا رائیونڈ کینسر ہسپتال کا دورہ، سہولیات پر اطمینان کا اظہار

Stay tuned with 24 News HD Android App

(مہر وحید عالم)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے رائیونڈ کینسر کیئر ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
راٸیونڈ پروفیسر ڈاکٹر کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، ڈاکٹر شہریار نے ہسپتال میں حال ہی میں شامل کی گئی اربوں روپے کی جدید مشینری اور طبی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
راٸیونڈ ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مکمل علاج مفت کیا جاتا ہے، راٸیونڈعلاج کے ساتھ ادویات کی فراہمی بھی شامل ہے۔
احسن اقبال نے ہسپتال میں زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے علاج معالجے کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں۔
وفاقی وزیر کے مطابق مریضوں نے ڈاکٹروں اور عملے کی بہترین دیکھ بھال اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کا واحد کینسر کیئر ہسپتال ہے جہاں مکمل علاج بلا معاوضہ فراہم کیا جا رہا ہے، ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔
انہوں نے ہسپتال کے لیے مالی تعاون بھی پیش کیا، ڈاکٹروں کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔