بسنت پر عائد پابندی کو برقرار رکھا جائے یا ختم کر دیا جائے؟؟ پنجاب حکومت نے سر جوڑ لیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(کلیم اختر)بسنت کے تہوار پر عائد پابندی کو برقرار رکھا جائے یا ختم کر دیا جائے؟؟ پنجاب حکومت نے سر جوڑ لیا.
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بسنت کے تہوار کے حوالے سے سپیشل کمیٹی قائم کر دی گئی،تشکیل کردہ کمیٹی سیف بسنت 2026 کے احیاء پر بات چیت، غور و خوص اور تجاویز پیش کرے گی۔
کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹیز کامران لاشاری ، کمشنر لاہور زید بن مقصود شامل ہیں،اسکے علاوہ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ ، ایس پی سٹی قاضی علی اور والڈ سٹیز کے لیگل ایڈوائزر سعود نصیر اللہ چیمہ بھی شامل ہیں۔
کمیٹی میں کائیٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے نمائندگان سمیت تاجر اور سینئر صحافیوں کو بھی شامل کیا گیا،پتنگ بازی کی وجہ سے سنگین حادثات، موٹرسائیکلوں پر ہونے والے حادثات بارے پنجاب پولیس ڈیٹا فراہم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
اسکے علاوہ نقصان دہ ڈور کے استعمال پر ایف آئی آر کی تعداد، نقصان دہ ڈور کے مینوفیکچرز یا ڈیلر پر درج مقدمات بارے تفصیلات بھی محکمہ پولیس فراہم کرے گی۔
پتنگ بازی کے بارے بھی عوامی تاثر کو درست کرنے کیلئے میڈیا مہم شروع کرنے پر بھی غور شروع کر دیا گیا،پتنگ بازی کی وجہ سے رونما ہونے والے حادثات کو ممکنہ طور پر ختم کرنے کیلئے بھی کمیٹی اپنی تجاویز پیش کرے گی۔
بسنت کو مرحلہ وار اور چھٹی کے روز یا ہفتہ کے مخصوص دنوں میں پتنگ بازی کی اجازت دینے کے حوالے سے بھی غور شروع کر دیا گیا،تشکیل کردہ کمیٹی پتنگ بازی صرف کھلے میدانوں میں ہی کرنے کے حوالے سے بھی اپنی تجاویز دی گی۔کمیٹی پتنگ کا سائز ، ڈور بنانے کیلئے استعمال ہونے والا مواد کے حوالے سے بھی اپنی آراء دے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور؛ مسجد دھماکے میں زخمی معروف عالم دین مفتی منیر شاکر جاں بحق