(عمران مہر) ملتان کے علاقے ممتاز آباد میں 11 سالہ بچے سے ہونیوالی بدفعلی کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان حیدر علی خان نے ملزم غلام مجتبیٰ کو سزا سنائی، ملزم کو تعزیرات پاکستان کے دفعہ 376 (3) کے تحت عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ملزم کو ایک لاکھ روپے جرمانہ اور ایک لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے،ملزم کو انویسٹی گیشن اینڈ اینٹی ریپ ایکٹ 2021 کے تحت بچے کو ایک لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید چھ ماہ جیل بھگتنا ہوگی۔
ملزم کے خلاف تھانہ ممتاز آباد میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ممتاز آباد کے سب انسپکٹر انچارچ انویسٹی گیشن محمد کلیم اور پراسیکیوشن کے ٹھوس شواہد کی بناء پر ملزم کو سزا سنائی گئی،مقدمہ بچے کے والد عابد حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اکیڈمی ایوارڈز میں شاہ رخ کا ہار سب کی توجہ کا مرکز، قیمت بھی حیران کر دینے والی