جعفر ایکسپریس واقعہ میں شہید ملازمین کے خاندانوں کو 52 لاکھ روپے فی کس امداد

Mar 15, 2025 | 22:39:PM
جعفر ایکسپریس واقعہ میں شہید ملازمین کے خاندانوں کو 52 لاکھ روپے فی کس امداد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہاہے  کہ جعفر ایکسپریس واقعہ میں شہید ہونے والے دو ریلوے ملازمین کے اہلخانہ کو 52 لاکھ روپے فی کس امداد دی گئی ہے۔

حنیف عباسی نے اعلان کیا کہ ریلوے پولیس ملازمین کے سکیلز کو پنجاب پولیس کے برابر کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، جس کی وجہ سے عالمی طاقتوں کو یہ کھٹکتا ہے۔ دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ دہشت گردی کی کارروائیاں ہمسایہ ممالک سے ہو رہی ہیں، مگر دہشت گردوں کے سہولت کار ہم خود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم اعلان

ان کا کہنا تھا کہ سندھی، پنجابی اور بلوچ کسی نہ کسی شکل میں دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث ہوتے ہیں۔ ریسکیو آپریشن کے حوالے سے حنیف عباسی نے سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح یرغمالیوں کو بحفاظت رہا کرایا گیا، وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ بلوچستان میں لگی آگ ہمارے گھروں تک نہیں پہنچ سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: