(24 نیوز) کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 83 افراد انتقال کر گئےجبکہ 1 ہزار 531 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 467 تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 74 ہزار 751 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں میں 30 ہزار 248 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.06 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 73 ہزار 398 ہے اور 7 لاکھ 80 ہزار 438 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 282 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں 4 ہزار 780، صوبہ خیبرپختونخوا 3 ہزار723، اسلام آباد 724، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 257 اور آزاد کشمیر میں 511 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 78 ہزار 969، صوبہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ 26 ہزار 403،صوبہ پنجاب 3 لاکھ 24 ہزار 106، صوبہ سندھ 2 لاکھ 96 ہزار 364، صوبہ بلوچستان 23 ہزار 778، آزاد کشمیر 18 ہزار 186 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 414 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پتلیوں میں جان ڈالنے والےانکل سرگم انتقال کر گئے