(24نیوز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اقصٰی پر حملے اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی جارحیت سے پوری امت مسلمہ بالخصوص پاکستانی قوم کی شدید دل آزاری ہوئی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطین میں اسرائیلی فوج کی حالیہ جارحیت کے حوالے سے سعودی عرب، افغانستان اور فلسطین کے وزرائے خارجہ سے گفتگو کی۔گزشتہ روز فلسطین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ریاض المالکی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ قریشی نے اسرائیلی فورسز کے مسجد اقصیٰ پر حملوں اور غزہ پر فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے حقوق اور ان کی انصاف پسند جدوجہد کے لیے پاکستان کی متفقہ حمایت کا اعادہ کیا۔وزیر خارجہ نے عالمی برادری کو سنگین صورتحال اور انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کرنے کے حوالے سے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خانقاہ ڈوگراں : وین نہر میں جاگر ی۔ 7 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق