(24نیوز)عید پر لاک ڈاؤن کے باعث صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں نمایاں کمی آ گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے 12 ہزار 530 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 483 کیسز مثبت آئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد رہی جبکہ اس سے 40 اموات واقع ہوئیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں 4 ہزار 534 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 196 مثبت کیس رپورٹ ہوئے۔مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 32 فیصد رہی جبکہ اس سے 16 اموات واقع ہوئیں۔ پنجاب کے آئی سی یوز میں کورونا وائرس کے 36 نئے مریض داخل ہوئے جبکہ لاہور کے آئی سی یوز میں 23 نئے کورونا مریض داخل ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 83 افراد کاانتقال ،1531 نئے مریض رپورٹ
عید پر لاک ڈاؤن۔۔کورونا کیسز میں نمایاں کمی
May 15, 2021 | 11:23:AM