کرینہ کپور پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں ۔۔۔ ویڈیو وائرل

May 15, 2021 | 11:38:AM
کرینہ کپور پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں ۔۔۔ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کرینہ کپور خان حال ہی میں دوسری مرتبہ ماں بنی ہیں ۔ اپنے دونوں بچوں سے وہ کافی پیار کرتی ہیں ، لیکن ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے ، جس میں وہ جذباتی ہو کر اپنے بڑے بیٹے تیمور علی خان  کی یاد میں وہ ٹی وی پر  پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں ۔

بھارتی کے ایک نجی ٹی وی چینل کی ویب سائٹ کےمطابق بالی ووڈ کی اداکارہ  کرینہ کپور خان ان اداکاراوں میں شمار ہیں جو اپنی حاضر جوابی کیلئے مشہور ہیں ۔ سوشل میڈیا پر وہ کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ کرینہ اپنی زندگی کو خود کے بنائے ضابطوں کی بنیاد پر جینا پسند کرتی ہیں ۔ ساتھ ہی ان سب کے درمیان ایک بہترین بیوی اور شاندار ماں کی مثال بھی پیش کرتی ہیں ۔ کرینہ کپور خان حال ہی میں دوسری مرتبہ ماں بنی ہیں ۔ اپنے دونوں بچوں سے وہ کافی پیار کرتی ہیں ، لیکن ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے ، جس میں اپنے بڑے بیٹے تیمور علی خان کی یاد میں وہ بھارت کے نیشنل ٹی وی پر رو پڑی تھیں ۔

کرینہ کپور خان کا ایک تھروبیک ویڈیو وائرل ہورہا ہے ۔ ویڈیو ڈانس ریئلٹی شو ڈانس انڈیا ڈانس 7 کا ہے ، جس میں وہ ایک ایکٹ دیکھ کر کافی جذباتی ہوجاتی ہیں ۔ حالانکہ اس دوران اداکارہ نے اپنے آنسووں کو روکنے کی کافی کوشش کی ، لیکن ان کے آنسو چھلک پڑے ۔ ویڈیو میں وہ اپنے بیٹے تیمور علی خان کو یاد کرکے جذباتی ہوگئی تھیں ۔

ویڈیو میں کرینہ کپور کہتی ہوئی سنائی دیتی ہیں کہ میں سمجھ سکتی ہوں کہ ماں ہونا کیا ہوتا ہے ۔ مجھے اس وقت اپنے بچے تیمور کی یاد آرہی ہے ، جو کہ اس وقت لندن میں ہے ۔ یہ ویڈیو کافی پرانا ہے ، لیکن اس کو دیکھ کر یہ بات صاف ہے کہ دیگر ماں کی طرح کرینہ بھی اپنے بچوں کو کافی پیار کرتی ہیں ۔

آپ کو بتادیں کہ کرینہ کپور اکثر اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ حال ہی میں مدر ڈے کےموقع پر اداکارہ نے ایک تصویر شیئر کی تھی ، جس میں بڑا بھائی تیمور اپنے چھوٹے بھائی کو گود میں لئے نظر آرہا تھا ۔ کرینہ کپور نے بیٹے کی پیدائش کے بعد پھر سے کام پر واپسی شروع کر دی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ کی تعریفیں۔۔ محمد عامر  آئی پی ایل کھیل پائیں گے۔۔؟