شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا :شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام تاحال ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا جبکہ شہباز شریف کے خاندان کے 5 افراد کیس میں مفرور ہیں ۔
اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سمری وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کو ابھی تک موصول نہیں ہوئی، سمری پیر یا منگل کو وزارت داخلہ کو موصول ہو سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف والے کیس میں 14 ملزم پہلے ہی ای سی ایل پر ہیں۔ شہباز شریف نواز شریف کے ضامن ہیں، شہباز شریف کو نواز شریف کو وطن واپس لانا چاہیے۔
دوسری جانب شیخ رشید نے کہا کہ مسلمان ممالک کو اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔ اسرائیلی جارحیت اور انتہاپسندی کو روکنا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے۔فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارجیت آج پانچویں روز بھی جاری ہے، عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیل اب تک 140 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے۔ مسلمان ملکوں کو مل جل مسلے کا حل نکالنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد اقصٰی پر اسرائیلی جارحیت ۔۔ امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی: شاہ محمود