ڈریکولا ویکسین سینٹر  کہاں واقع ہے ۔۔۔ جانئے

May 15, 2021 | 12:06:PM
ڈریکولا ویکسین سینٹر  کہاں واقع ہے ۔۔۔ جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز) یورپین ملک رومانیہ میں ڈریکولا کی وجہ شہرت  پانے والے قلعے کو  عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کیلئے لگائی جانیوالی ویکسین کے سینٹر میں  تبدیل کردیا گیا۔ جہاں نوکیلے دانتوں کی بجائے ٹیکوں سے کورونا سے بچانے والی ویکسین لگائی جارہی ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق رومانیہ میں واقع اس مقام کو ’ڈریکولا قلعہ‘ کہا جاتا ہے جسے دیکھ کر بریم سٹوکر نے اپنا مشہور ناول ڈریکولا لکھا تھا۔رومانیہ کے علاقے برین میں واقع اب اس قلعے میں لوگوں کو نوکیلے دانتوں کی بجائے ٹیکوں سے کورونا سے بچانے والی ویکسین لگائی جارہی ہے۔ چونکہ اس قلعے کی شہرت دنیا بھر میں پھیل چکی ہے اور رومانیہ میں اسے قومی یادگار قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس قلعے میں ایک ظالم بادشاہ ولاد سوئم رہا کرتا تھا جسے تاریخ میں ولاد ڈریکولا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس کے ظلم و جبر کے بارے میں یہ مشہور ہوگیا تھا کہ وہ لوگوں کو خون بھی پیتا ہے۔ دوسری جانب اس نے قلعے میں تشدد کا ایک کمرہ بھی بنا رکھا تھا جہاں اس کے مخالفین پر ظلم ڈھائے جاتے تھے۔اب اس مقام پر سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے اور یہاں ایک پوسٹر لگایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے یہاں مفت میں ویکسین لگائی جاتی ہے۔ ایک 39 سالہ سیاح نے ویکسین لگوائی تو اسے ’بہادری اور ذمے داری‘ پر ایک سرٹفیکیٹ بھی دیا گیا۔ اس کے ساتھ وعدہ کیا گیا کہ اگر وہ اگلے 100 برس تک اس قلعے میں آئیں گے تو ان کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تشدد والے کمرے کا مفت میں دورہ بھی کروایا جائے گا۔ اس کمرے میں 500 سال قبل مخالفین پر تشدد کا سامان بھی دیکھا جاسکتا ہے۔یہ قلعہ رات کے دھند میں نہایت ہی پراسرار دکھائی دیتا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ رومانیہ میں کورونا کے باعث اب تک 29 ہزار افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔