بحیرہ عرب ۔۔ سمندری طوفان کا خدشہ۔۔ کراچی سے ایک ہزار کلومیٹر دور

May 15, 2021 | 12:48:PM
بحیرہ عرب ۔۔ سمندری طوفان کا خدشہ۔۔ کراچی سے ایک ہزار کلومیٹر دور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کا خدشہ ہے۔ سمندری طوفان کراچی کے جنوب اور جنوب مشرق سے 1460 کلومیٹر کے فاصلے پر آگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ ہواؤں کی رفتار بڑھ کر 100 کلو میٹر کو بھی چھو رہی ہے۔ سمندری طوفان کا رخ شمال اور شمال مغرب بھارتی گجرات کی جانب رہے گا۔ 18 مئی تک طوفان بھارتی گجرات تک پہنچ جائے گا، آج رات یہ ڈپریشن کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔ اس سسٹم کے باعث گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کا امکان ہے، حیدرآباد، کراچی، جام شورو، شہید بینظیر آباد میں 18 سے 20 مئی کے دوران بارش، گرج چمک اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، 16 سے 20 مئی تک سسٹم کے تحت سمندر میں طغیانی کی کیفینت رہے گی۔

یہ بھی پڑھیںاسرائیلی جارحیت اور انتہاپسندی کو روکنا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے: شیخ رشید