ملائیکہ اروڑہ طلاق کے بعد کیسی زندگی گزار رہی ہیں۔۔ جانئے

May 15, 2021 | 13:27:PM
 ملائیکہ اروڑہ طلاق کے بعد کیسی زندگی گزار رہی ہیں۔۔ جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ملائیکہ اروڑہ نے اداکور ارباز خان سے طلاق کے بعد ممبئی میں واقع عالیشان فلیٹ کو اپنا آشیانہ بنایا  لیاہے جہاں وہ اپنے بیٹے اور کتے کے ساتھ ایک الگ خوبصورت اور منفرد انداز سے رہ  رہی ہیں۔  

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ملائیکہ اروڑہ اداکارہ ارباز خان سے طلاق کے بعد اپنے اس چھوٹے مگر آرام دہ فلیٹ میں رہنے آئی گئیں ۔ وہ اپنے اس لگژری فلیٹ میں بیٹے ارحان کے ساتھ رہتی ہیں ۔ ممبئی کے باندرہ میں واقع اداکارہ کا فلیٹ بڑا نہیں ہے ، مگر اس کم جگہ کو ملائیکہ نے کافی خوبصورتی سے سجا رکھا ہے ۔ گھر کا ہر ایک کونا کافی خوبصورت ہے ۔ اس گھر میں ملائیکہ اپنے بیٹے ارہان اور کتے کے ساتھ رہتی ہیں ۔
 

ملائیکہ 2016 میں ارباز خان سے طلاق کے بعد اس گھر میں منتقل ہوگئی تھیں ۔ ملائیکہ گھر کے انٹرینس کو پھولوں سے سجا کر رکھتی ہے ،ملائیکہ کو سفید رنگ کافی پسند ہے ۔ اداکارہ کے بیڈ روم کی دیواریں بھی سفید ہیں ۔ملائیکہ نے اپنے چھوٹے سے کچن کو اچھے سے مصروف رکھا ہوا ہے ۔ وہ اپنے بیٹے کیلئے خود کھانا بناتی ہیں ۔اداکارہ کا کھانے پینے کا بہت شوق ہے ۔

اکثر فلم انڈسٹری کی ان کی کئی دوست ان کے یہاں ڈنر اور لنچ میں شامل ہوتی ہیں ۔  ملائیکہ اروڑہ کو اپنے گھر کی بالکنی میں وقت گزارنا کافی پسند ہے ۔ وہ گھر میں اپنا زیادہ تر وقت ادھر ہی گزارتی ہیں ۔

ملائیکہ پڑھنے کی کافی شوقین ہیں ۔ اداکارہ کے گھر پر ایک چھوٹی سی جگہ ہے ، جہاں ان کی پسندیدہ کتابیں بھی رکھی رہتی ہیں ۔ملائیکہ اکثر اپنے کتے اور بیٹے کے ساتھ وقت گزارتی رہتی ہیں ۔

ملائیکہ کو اپنی بالکنی میں ہی تصٓویر کلک کرنے والا شوق ہے ۔ ملائیکہ اروڑہ کے گھر کی لابی ہے ، جہاں پر وہ ہر تہوار کے موقع خاص سجاوٹ کرتی ہیں ۔انہوں نے اپنے گھر کی بالکنی کو طرح طرح کے پودھوں سے سجایا ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  کرینہ کپور پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں ۔۔۔ ویڈیو وائرل