(24 نیوز)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیلی ظلم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے،مقبوضہ بیت المقدس کی حفاظت پوری انسانیت کی ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترک صدر نے کہا ہے کہ اسرائیل کے فلسطین پر بہیمانہ حملوں پر سیاسی مفادات کی وجہ سے آنکھیں بند کی گئی ہیں لیکن ہم فلسطینوں پر ہونے والے اسرائیلی ظلم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ترکی اسرائیل کے فلسطین پر وحشیانہ حملوں کے بعد خطے میں امن کے لئے کوئی بھی ذمہ داری ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی رجب طیب اردوان نے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کوشش کر رہے ہیں کہ عالمی برادری اسرائیل کو سبق سکھائے۔
یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں ۔۔۔ ویڈیو وائرل