اسرائیلی مظالم پر بھارتی حکومت خاموش۔۔۔ سماجی تنظیموں ، سیاستدانوں، اراکین پارلیمنٹ کی سخت مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اسرائیل کی جانب سے کئے جانیوالے وحشیانہ فضائی حملوں کےدوران بھارتی حکومت کی خاموشی کے بعد تقریبا 80 سماجی تنظیموں ، سیاستدانوں بشمول اراکین پارلیمنٹ ، فنکاروں، صحافیوں اور دانشوران نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کو اپنی زمین سے جبری طور پر بے دخل کرنے اور مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ایک اعلامیے پر دستخط کئے ہیں ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق اعلامیہ پر مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی ، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری شکیل احمد خان ، سی پی ایم رہنما محمد سلیم ، بی ایس پی کے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی ، کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سید نصیر حسین ، دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروانند ، مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے وائس چانسلر پروفیسر اختر الواسع ، مصنف شھدبراتا سین گپت ، شاعر کوشک راج اور موسیقار پوجن ساحل دستخط کرنے والوں میں شامل ہیں ۔دستخط کنندگان نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے تقدس کو بحال کرتے ہوئے اپنی غیرانسانی اور نسل پرستانہ پالیسیاں فوری طور پر روکے اورشیخ جراح اور دیگر مقامات سے فلسطینیوں کی بے دخلی پر لگام لگائے۔
یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں ۔۔۔ ویڈیو وائرل