عید مبارکباد کہنے پر تنقید .. بالی وڈ اداکارہ نے کھری کھری سنا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارتی اداکارہ ڈیزی شاہ نے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دینے پر خود پر تنقید کرنے والے مداح کو کھری کھری سنا دیں۔
عیدالفطر کے موقع پر جہاں دیگر بالی وڈ شخصیات نے اس تہوار پر مسلمانوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں اداکارہ ڈیزی شاہ نے بھی دو خوبصورت تصاویر شیئر کیں اور اس پر دعائیہ کلمات بطور کیپشن لکھے۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کی یہ پوسٹ بھارتی شہری کوشک دتا رائے کو انتہائی ناگوار گزری، انہوں نے اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا 'تمہیں اپنے مذہب پر دیہان دینا چاہئے'۔
ڈیزی نے جواب میں کوشک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا 'میرے والدین نے مجھے ہر دھرم (مذہب) کی عزت کرنا سکھایا ہے، شاید آپ سیکھنا بھول گئے ہوں گے اپنے بچپن میں'۔اداکارہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوتے ہوئے کہابرائے مہربانی اپنی گھٹیا سوچ کا گیان (سبق) کہیں اور جا کے بانٹیے۔ڈیزی کے اس کمنٹ کو متعدد صارفین نے لائک کیا جب کہ تنقید کرنے والے مداح کو لاجواب کرنے پر سراہا۔
واضح رہے بالی وڈ کی معروف شخصیات نے عیدالفطر کی مبارکبادیں دیں جن میں معروف اداکار سنجے دت، شاہد کپور، اداکارہ ایشا کوپیکر، جیکلین فرنینڈس، کترینہ کیف، شلپا شیٹی اور گلوکارہ نیہا ککڑ سمیت دیگر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کنگنا کیلئے مایاعلی اور منیب بٹ کا کرارا جواب۔۔دل جیت لئے