(24 نیوز)عیدالفطر کے دوسرے روز پاکستان شوبز انڈسٹری کی کئی اداکارائوں کی جا نب سے شوخ رنگ کے لباس کا انتخاب کرنے کا انکشاف ۔
تفصیلات کے مطابق چھوٹی عید پر اداکارائوں کی تیاری تو کمال ہوتی ہے۔مگر اس میں لباس کا بھی بہت عمل دخل ہو تا ہے ۔
یمنیٰ زیدی نے عید کے دوسرے روز گہرے نیلے رنگ کا لباس پہنا، ساتھ ہی ہاتھ کی انگلیوں پر مہندی کا ڈیزائن لگایا جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند بھی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک کوئین حریم شاہ کا اسد عمر سے متعلق حیرا ن کن انکشاف
معروف اداکارہ اقرا عزیز نے عید کے دوسرے روز آسمانی رنگ کی لمبی فراک پہنی جس پر ہلکے گلابی رنگ کے پھول بنے ہوئے تھے، چاروں طرف فینسی لیس والے دوپٹے نے سوٹ کو چار چاند لگا دیے۔
ازیکا نے دوسرے دن سیاہ اور اور نارنجی رنگ کا خوبصورت لباس پہنا، بنارسی ٹرائو زر کے ساتھ ہلکے کام والی لمبی قمیض ازیکا کے اوپر خوب جچی۔ گہرے گلابی اور نارنجی رنگ کے امتزاج والے لباس نے اداکارہ کے مداحوں کو کافی متاثر کیا۔
سارہ خان نے سوٹ کے ساتھ گلے میں ہرے رنگ کا ہار پہنا جب کہ بالوں کو ایک جوڑے کی شکل دی۔
عائزہ نے سفید رنگ کی لمبی گھیردار فراک کا انتخاب کیا، ساتھ ہی بڑے بڑے جھمکے پہنے۔سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کی اس لک سے کافی زیادہ متاثر نظر آئے اور کچھ نے تو ان کی سادگی پر بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ کا ا پنا ہی خاص انداز۔۔پٹھان نے مداحوں کو کیسے دی عید کی مبارکبا د ۔۔جا نیے