(24نیوز)مسلم لیگ ن سے ناراض چودھری نثار او ر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما او ر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اسمبلی رکنیت کو خطرہ پیدا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت انتخابی اصلاحات کا بل قومی اسمبلی میں لارہی ہے، مجوزہ اصلاحات کے نتیجے میں انتخاب کے تین ماہ تک حلف نہ اٹھانے کی صورت میں سیٹ خالی ہو جائیگی ۔ اگر یہ انتخابی اصلاحات منظور ہو جاتی ہیں توچودھری نثار اور اسحاق ڈار اپنی سیٹوں سے محروم ہو جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق چودھری نثار کو پنجاب اسمبلی کی رکنیت بچانے کے لئے حلف اٹھانے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔اس حوالے سے چودھری نثار کے شہباز شریف سے رابطے بھی کام دکھا سکتے ہیں، ذرائع کے مطاب پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے کی صورت میں چودھری نثار کی نون لیگ میں واپسی کا بھی امکان ہے۔
ادھر اسحاق ڈار پر مقدمات قائم ہیں اور وہ ان دنوں لندن میں مقیم ہیں۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار صرف اپنی سیٹ بچانے کیلئے گرفتاری کا خطرہ مول نہیں لے سکتے،اس لئے اگر انتخابی ا صلاحات منظور ہو جاتی ہیں تو اسحاق ڈار نشست سے محروم جائیں گے۔
واضح رہے کہ 2018کے انتخابات میں چودھری نثار رکن پنجاب اسمبلی اور اسحاق ڈار رکن قومی اسمبلی منتخب ہو ئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔ ملک گیر لاک ڈاﺅن ختم۔۔۔کل سے ٹرانسپورٹ بحال
چودھری نثار کی مسلم لیگ ن میں واپسی کا امکان ۔۔۔ڈار کی اسمبلی رکنیت کو خطرہ
May 15, 2021 | 17:38:PM