رنگ روڈ کے حوالے سے شور مچانا ایسا ہی ہے جیسے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے۔۔ فرخ حبیب

May 15, 2021 | 18:36:PM

 (24نیوز)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ رنگ روڈ کے حوالے سے شور مچانا ایسا ہی ہے جیسے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے۔وزیراعظم عمران عمران خان نے رنگ روڈ منصوبے میں اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔
 ہفتہ کو مریم اورنگزیب کے بیان پر اپنے ردعمل میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں 36 کمپنیوں کا سکینڈل، رائے ونڈ روڈ پر اربوں روپے لگائے گئے، جاتی عمرہ محل پر اربوں روپے لگائے گئے، کیمپ آفسز بنائے گئے، کسی معاملے پر انکوئری کی توفیق نہیں ہوئی، کسی وزیر پر کیس نہیں بنایا گیا، ان کے دور میں ہمیشہ آگ لگ جایا کرتی تھی، ایل ڈی اے پلازہ میں میٹرو کا ریکارڈ جلایا گیا۔
 انہوں نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے انکوائری کرکے رپورٹ پبلک کی اور اڑھائی ارب کی لینڈ ایکوزیشن کا معاملہ نیب کو بھجوا دیا گیا ہے، ذمہ دار بیوروکریٹس کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا، ان کے محکمانہ کارروائی ہوگی اور نیب بھی تحقیقات کریگا۔
 انہوں نے کہا کہ ان سے سوال ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے اپنے ادوار میں کتنے کرپشن کے کیسز بنائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ثابت کیا کہ ان کی حکومت میں کوئی کرپشن نہیں کرسکتا۔
 یہ بھی پڑھیں۔ اسرائیل کے وحشیانہ فضائی حملے.. شہدا کی تعداد 137 تک پہنچ گئی

مزیدخبریں