(24نیوز)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے عالمی اصولوں اور معاہدوں کے منافی ہیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے یہ بات فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی سے ٹیلی فونک بات چیت میں کہی ۔انہوں نے بات چیت میں اسرائیلی حکام کی غیر قانونی سرگرمیوں کی مذمت کی اور اسرائیلی حملے فوری بند کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپیل کی کہ مسئلہ فلسطین کے جامع اور منصفانہ حل کے لیے جاری کوششیں منطقی انجام تک پہنچائی جائیں تاکہ فلسطینی عوام 1967 کی سرحدوں کے مطابق خود مختار فلسطینی ریاست قائم کرسکیں اور مشرقی بیت المقدس اس کا دارلحکومت بنایا جاسکے۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین بین الاقوامی قانونی نظام کی قرارداوں اور عرب امن فارمولے کے مطاق حل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں۔ عید پر اداکارائو ں نے شوخ لباس کا انتخاب کیوں کیا۔۔وجہ سا منے آ گئی
اسرائیلی حملے عالمی اصولوں کے منافی ۔۔مسئلہ فلسطین حل کیا جائے۔۔سعودی عرب
May 15, 2021 | 19:03:PM