مودی حکومت نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا۔۔۔۔ بھارتیوں کی دہائی

May 15, 2021 | 19:48:PM
مودی حکومت نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا۔۔۔۔ بھارتیوں کی دہائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)بھارت میں تباہ کن کورونا کے دوران د وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ہر دن گزرنے کے ساتھ غم و غصہ بڑھتا جارہا ہے اور بھارتی یہ کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی حکومت نے انہیں کہیں کا نہیں چھوڑا ہے۔
نریندر مودی کو اپنے غیر ذمہ دارانہ اور غیر انسانی طرز عمل کے لئے کورونا قہر کا ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے۔ بھارتی عوام کو ہسپتالوں میں بیڈوں ، آکسیجن ، وینٹی لیٹروں، ادویات اور ویکسین کی قلت کا بڑے پیمانے پر سامنا ہے اور انکا کہنا ہے کہ حکومت نے انہیں بے یا ر ومدد گار چھوڑ دیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب پورے بھارت میں لوگ کورونا کے باعث مر رہے ہیں مودی دارلحکومت دہلی میں وزیر اعظم ہاﺅس کی ایک نئی عمارت کی تعمیر میں مصروف ہیں۔لوگ فیس بک ، ٹویٹر اور سماجی رابطوں کی دیگر سائٹوں پر وزیر اعظم مودی کے خلاف اپنے غیض و غضب اور انکے استعفے کا بھر پور مطالبہ کر رہے ہیں۔
مودی حکومت کو اپنے ستم رسیدہ عوام کی یہ جائز تنقید ہضم نہیں ہو رہی ہے اور اس نے ٹویٹر کو اپنے بارے میں تمام تنقیدی پوسٹیں ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ ادھر معروف بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے نے ملک کی موجودہ صورتحال کو انسانیت کے خلاف ایک سنگین جرم قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔عرفان پٹھان اور کنگنا رناوت فلسطین کے معاملہ پر بھڑ گئے ۔۔سوشل میڈیا جنگ شروع