کورونا وائرس کو بھی جینے کا حق ہے۔۔بھارتی رہنما کی عجیب منطق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارتی ریاست اترکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ تریونیدر سنگھ روات نے کہا ہے کہ انسان کی طرح کورونا وائرس بھی مخلوق ہے اور اسے جینے کا حق حاصل ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے رہنما راوت نے ایک مقامی ٹی وی چینل سے بات چیت میں کہا کہ وائرس ایک جیتی جاگتی مخلوق ہے اور اسے جینے کا حق حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا، فلسفیانہ زاویے سے دیکھا جائے، تو کورونا وائرس ایک زندہ مخلوق ہے ۔ مگر ہم (انسانوں) کو لگتا کہ ہم بہت ذہنی مریض ہیں ا س لئے ہم اسے ختم کرنے نکل پڑتے ہیں۔ اور وائرس کو (زندہ رہنے کےلئے) مسلسل اپنی شکل بندلنا پڑتی ہے
۔راوت کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب بھارت کورونا وائرس کے نئے انفیکشنز کے اعتبار سے دنیا میں سب سے آگے ہے۔ بھارت میں گزشتہ کئی روز سے روازنہ کی بنیاد پر لاکھوں افراد کورونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں، جب کہ وہاں یومیہ ہلاکتیں بھی ہزاروں میں دیکھی جا رہی ہے۔بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے کیسز میں 343,144 کا اضافہ دیکھا گیا اور اب متاثرین کی مجموعی تعداد چوبیس ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔
مسلسل تیسرے دن چار ہزار سے زائد اموات بھی ریکارڈ کی گئیں، جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 262,317 ہو گئی ہے۔ بھارت میں پائی جانے والی کووڈ کی قسم اب آٹھ ممالک تک پھیل چکی ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے اب تک 3.34 ملین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔راوت کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر زبردست بحث جاری ہے جب کہ انہیں مختلف جملوں کے ذریعے ٹرول کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ چودھری نثار کی مسلم لیگ ن میں واپسی کا امکان ۔۔۔ڈار کی اسمبلی رکنیت کو خطرہ