سری دیوی کی دو بیٹیوں کے علاوہ ایک بیٹا ارجن کپو ر بھی ہے۔۔ ماں کو کیوں نہ اپنایا۔۔تہلکہ خیز انکشاف

May 15, 2021 | 20:18:PM

(24 نیوز)سری دیوی بھارت کی سپرسٹار ہیروئن تھیں جنہوں نے فلم پروڈیوسر بونی کپور سے 1996 میں بیاہ رچایا تو اس سے انکی دوبیٹیاں جھانوی کپور اورخوشی کپورپیدا ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق سری دیوی نے بونی کپور کی پہلی بیوی کے بیٹے ارجن کپور کو ماں کی طرح پیار دینے کی بڑی کوشش کی لیکن ارجن نے اسکے جذبات کو ہمیشہ ٹھیس پہنچائی۔ سری دیوی سے پہلے بونی کپور نے اپنی پہلی بیوی مونیکا کپور کو چھوڑ دیا تھا۔اس وقت مونیکا کپور کے بچے ارجن کپور کی عمر گیارہ سال تھی۔مونیکا کپور کی ایک بیٹی انوشلا کپور بھی تھی جو ارجن سے چھوٹی تھی۔مونیکا کپور خود بھی فلم پروڈیوسر تھی لیکن سری دیوی کو بطور سوتن قبول کرنے سے انکار کے بعدطلاق لے لی۔

مونیکا کی بڑی خواہش تھی کہ اسکا بیٹا ارجن بالی ووڈ کا سپرسٹار ہیرو بن جائے۔اس کا خواب اس وقت پورا ہوا جب 2012 میں ارجن کپور کی پہلی فلم عشق زادے سینمائوں کی زینت بننے جاری تھی مگر مونیکا کپور اس فلم کی ریلیز سے چھ مہینے پہلے ہی انتقال کرگئی۔قسمت کا یہ ہیر پھیر سری دیوی کے ساتھ بھی ہوا ۔ان کی بیٹی جھانوی کپورکی پہلی فلم دھڑک کی شوٹنگ شروع ہوئے ابھی چھ ماہ گزرے ہیں کہ سری دیوی کی مو ت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:عرفان پٹھان اور کنگنا رناوت فلسطین کے معاملہ پر بھڑ گئے ۔۔سوشل میڈیا جنگ شروع
سری دیوی نے جھانوی کو ہیروئن بنانے کے لئے ایڑھی چوٹی کازور لگایا حالانکہ انکے شوہر بونی کپور نے اپنے بیٹے ارجن کپور اور سری دیوی کے ساتھ اکٹھے فلم میں کاسٹ کرکے ان کے بیچ نفرتوں کو مٹانے کی کوششیں بھی کیں تاکہ بعد میں جھانوی کے لئے میدان کھل جائے مگر ارجن کپور نے سری دیوی کے ساتھ کام کرنے سے حتیٰ کہ ان کا نام بھی سننے سے انکار کردیا تھا۔سری دیوی اسکو اپنا بیٹا کہتی تھیں مگر جب ”ہاف گرل فرینڈ “ کی کامیابی کے بعد ارجن کپور نے میڈیا کے سامنے یہ کہا کہ وہ اسکی ماں نہیں،سوتیلی ماں کے طور پر بھی قبول نہیں،صرف اسکے باپ کی بیوی ہے تو سری دیوی کو اسکا بڑا رنج ہوا تھا۔اپنی سابقہ سوتن کی موت کے بعد سری دیوی نے ارجن کپور کو کئی بار قریب لانے کی کوشش کی اور اسے انکی سوتیلی بہنوں سے ملنے کا بھی کہا جس پر ارجن کپور کا کہنا تھا کہ جن لڑکیوں سے وہ ملا ہی نہیں کبھی، انہیں اپنی بہنیں کیسے مان سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم۔۔ارطغرل غازی کے مشہو ر کر دارنے وہ کا م کر دیا جو کو ئی نہ کر سکا

مزیدخبریں