ہاں میں نے ڈیڑھ کروڑ خرچ کرکے پلا سٹک سر جری کروائی مگر اب افسو س ہے۔۔۔معروف ماڈل کا انکشاف

May 15, 2021 | 20:43:PM

 (24 نیوز) برازیلین ماڈل نے پلاسٹک سرجری پر 1لاکھ ڈالر (تقریباً 1کروڑ 52لاکھ روپے)اڑا ڈالے، جس سے اس کی شکل و صورت یکسر تبدیل ہو کر رہی گئی اور وہ ایک نئی خاتون بن گئی تاہم اب وہ اپنی اس حرکت پر شدید پچھتاوے کا شکار ہو چکی ہے۔
 ڈیلی سٹار کے مطابق 35سالہ جو آئزن نامی یہ ماڈل میگزین پلے بوائے کے سرورق کی بھی زینت بن چکی ہے۔ وہ اپنے شکل و صورت اور جسم ’بمبو باربی‘ کی طرح بنوانا چاہتی تھی جس کے لیے اس نے اتنی خطیر رقم پلاسٹک سرجری پر خرچ کر ڈالی۔
جو آئزن کا کہنا ہے کہ ”مجھے اب جا کر معلوم ہوا ہے کہ میں پلاسٹک سرجری کی بجائے ورزش کے ذریعے بھی اپنی باڈی کو نئی شکل دے سکتی تھی۔ چنانچہ اب میں پچھتاوے کا شکار ہوں کہ مجھے اتنی رقم پلاسٹک سرجری پر خرچ نہیں کرنی چاہیے تھی کیونکہ اس کے نتائج بھی کچھ اچھے نہیں آئے۔ تاہم جب میں نے لاک ڈاﺅن کے دوران زیادہ تر وقت ورزش کرتے ہوئے گزارا اور اس کے فوائد دیکھے تو اب میں پچھتا رہی ہوں۔ ورزش کے دیگر کئی فوائد بھی تھے، جن سے پلاسٹک سرجری کروا کے میں محروم رہی اور اتنی رقم بھی ضائع کی۔

یہ بھی پڑھیں:عرفان پٹھان اور کنگنا رناوت فلسطین کے معاملہ پر بھڑ گئے ۔۔سوشل میڈیا جنگ شروع

مزیدخبریں