میں مرا نہیں ہوں۔۔بالی ووڈ اداکار پریش راول کا ٹویٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بالی ووڈ اداکار پریش راول نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اپنی موت کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک خبر شیئر کی گئی تھی کہ بالی ووڈ اداکار پریش راول جمعے کی صبح سات بجے اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیتے ہوئے دنیا سے کوچ کرگئے۔یہ خبر سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوئی کہ اداکار کے مداح غم میں مبتلا ہوگئے اور ا±ن کی موت پر اظہارِ تعزیت کرنے لگے۔
یہ بھی پڑھیں: ہاں میں نے ڈیڑھ کروڑ خرچ کرکے پلا سٹک سر جری کروائی مگر اب افسو س ہے۔۔۔معروف ماڈل کا انکشاف
اب پریش راول نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے مداحوں کی تسلی کے لیے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔
????...Sorry for the misunderstanding as I slept past 7am ...! pic.twitter.com/3m7j8J54NF
— Paresh Rawal (@SirPareshRawal) May 14, 2021
پریش راول نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاونٹ پر سوشل میڈیا کی وہ پوسٹ شیئر کی جس میں ان کی موت کی خبر دی گئی تھی۔بالی ووڈ اداکار نے خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس غلط فہمی کے لیے معذرت خواہ ہوں کیونکہ میں جمعہ کی صبح 7 بجے سو رہا تھا۔پریش راول کا ٹوئٹ دیکھنے کے بعد ان کے مداح خوش ہوگئے ۔
یہ بھی پڑھیں:فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم۔۔ارطغرل غازی کے مشہو ر کر دارنے وہ کا م کر دیا جو کو ئی نہ کر سکا