حلیم عادل شیخ کےخلاف مقدمات، پولیس کی بھاری نفری گرفتاری کیلئے گھر پہنچ گئی

May 15, 2022 | 01:08:AM

(24 نیوز)کراچی پولیس کی بھاری نفری رات گئے تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کیخلاف مقدمات پر گرفتاری کیلئے ان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف 2 مقدمات درج ہوئے تھے ،پہلا مقدمہ گلشن معمار میں دہشتگردی، اقدام قتل و دیگر دفعات پر ہواتھاجبکہ دوسرامقدمہ 40 ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضے کرنے کے الزام میں درج ہوا، دوسرا مقدمہ اینٹی انکروچمنٹ تھانے میں درج ہوا۔
پولیس حکام کا کہناتھا کہ حلیم عادل شیخ کیخلاف 2 مقدمات درج ہوئے تھے،پولیس ٹیم ضمانت سے متعلق تصدیق کیلئے پہنچی تھی، ترجمان حلیم عادل شیخ نے کہاکہ پی ٹی آئی رہنما نے دونوں مقدمات میں ضمانت کرا لی ہے،انویسٹی گیشن پولیس کاکہناہے کہ حلیم عادل شیخ گھر پر نہیں تھے،حلیم عادل شیخ کی ضمانت کے کاغذات مل گئے ہیں جس پر پی ٹی آئی رہنما کے گھر پہنچنے والی پولیس نفری واپس روانہ ہو گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا قتل کی سازش کا دعویٰ امریکی سازش کی طرح فراڈ لگتا ہے،رانا ثنا اللہ

مزیدخبریں