سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، 90ہزار فارغ کرنے پر غور

May 15, 2022 | 10:59:AM

(ویب ڈیسک)برطانوی حکومت کی جانب سے اخراجات میں کمی لانے کے لیے 90 ہزار سرکاری ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی کابینہ کے وزرا کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق بورس جانسن نے وزرا سے کہا ہے کہ وہ مختلف محکموں سے ملازمین کی تعداد میں کمی لائیں۔بورس جانسن کا ماننا ہے کہ ملازمین کی تعداد میں کمی سے حکومتی اخراجات میں واضح کمی آئے گی اور اس سے بچنے والا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ کیا جائے گا۔

برطانوی وزیراعظم نے کابینہ سے کہا ہے کہ وہ ملازمین کی تعداد میں کمی لانے کیلئے تجاویز ایک ماہ میں پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اخراجات میں کمی لا کر معیارِ زندگی کی بڑھتی قیمتوں کو کم کیا جا سکتا ہے۔ٹیکس دہندگان سے وصول کیا گیا ہر پائونڈ ترجیحی طور پر عوام پر خرچ کرنا ضروری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    اس سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کب ہوگا؟

مزیدخبریں