ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور بارش کاامکان 

May 15, 2022 | 13:08:PM

(24 نیوز)ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ اسلام آباد میں شام یا رات کے دوران آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا، پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گردآلود ہوائیں جھکڑچلنے کا امکان ہے۔

شام یا رات کے دوران خطہ ٔپوٹھوہار، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ،خوشاب ، منڈی بہاؤالدین ، گجرات ، لاہور، سیالکوٹ اور نارووال میں گردآلود ہوائیں جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گردآلود ہوائیں جھکڑچلنے کا امکان ہے۔شام یا رات کے دوران دیر، چترال،سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ مردان ، باجوڑ ، خیبر، پشاور، چارسدہ ، کرم ، کوہاٹ، اوربنوں میں گرد آلود ہواؤں /آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، بعد از دوپہر گرد آلود ہواؤ ں جھکڑ کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میران شاہ خودکش دھماکا۔ 3 سکیورٹی اہلکار وں سمیت3 بچےشہید

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم جبکہ دوپہرکے بعدگرد آلود ہواؤں جھکڑ کی توقع ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں شام یا رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اس سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کب ہوگا؟

 
 

مزیدخبریں