وزیر اعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے انکار

May 15, 2022 | 15:43:PM

(ویب ڈیسک)وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کو پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا کہا مگر وزیراعظم نے عوام پر مزید ٹیکسز کا بوجھ ڈالنے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کوئی ارادہ نہیں ۔آئندہ 18 تاریخ کو آئی ایم ایف کا مشن آرہا ہے،پٹرول ہم بڑھائیں گے تب گناہ گار نہ بڑھائیں تب گناہ گار،چینی سستی دے رہے ہیں، مزید سستی دینے کا کہہ دیا کچھ عرصے بعد،45بلین ڈالرز کا تجارتی خسارہ ہوگا اس سال ،ہم زراعت کو ٹھیک نہ کر سکے تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سعودی عرب کی پیشکش کی تفصیل ابھی نہیں بتاسکتا،سعودی عرب نے مزید رقم ڈیپازٹ کرنے کے بارے میں بہت اچھی پیشکش کی ہے،عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھیں تو کبھی نہ کبھی ہمیں ایڈجسٹ کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی جان کو خطرہ۔ پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھالیا

مزیدخبریں