اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو؟شیخ رشید نےبڑی دھمکی دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مہنگائی 30 فیصد بڑھ گئی ہے اورمہنگائی بڑھ جائے گی اور ہمارا ملبہ بھی ان پر پڑے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ آصف علی زرداری نے گھیر کر آپ کو فیصل آباد کے گھنٹہ گھر میں مارا ہے اور آصف زرداری نے آپ کے ساتھ وہ کیا ہے کہ نہ آپ ادھر کے رہے نہ ادھر کے۔ پاسپورٹ مل گیا ہے اب نواز شریف کو واپس بلائیں۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہا کہ 2 وزیر خزانہ ہیں مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار۔ اس جہاز سے ہی لوگ اتر جائیں گے کہ ان کے ساتھ سفر نہیں کرنا۔انہوں نے کہا کہ جس نے یہ ماسٹر پلان بنایا اس نے عمران خان کی خدمت کی ہے اور عمران خان ہیرو بن گیا ہے اور یہ لوگ زیرو ہو گئے ہیں۔ ان تمام جماعتوں کا ستیاناس ہو گیا ہے جبکہ اگر انتخابات میں تاخیر ہوئی تو یہ عمران خان کی خدمت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا
شیخ رشیدنے کہا کہ یہ سارے ادارے ہمارے ادارے ہیں اور ہمیں ان اداروں پر فخر ہے۔ مجھے عظیم افواج پر ناز ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی حکومت نام کی چیز نہیں ہے۔ اب شہباز شریف قوم سے خطاب کر کے بتائیں اگر ملک ڈیفالٹ ہو گیا تو کیا کریں گے۔ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں نگران وزیر اعظم پر اتفاق کریں، نگران حکومت لائیں اور گھر چلے جائیں۔