دعازہرہ کی نئی ویڈیو سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کراچی سے لاہور آکر ظہیر احمد سے نکاح کرنے والی دعا زہرہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اور ان کے شوہر ظہیر کی جان کو خطرہ ہے،گھر چھوڑنے سے قبل خط لکھ کر آئی تھی جس میں تمام وجوہات بتائیں۔
اپنی ویڈیو پیغام میں دعا زہرہ کا کہنا ہےکہ مجھے اور میرے شوہر کی جان کو خطرہ ہے ، میں کراچی سے لاہور اپنی مرضی سے آئی تھی، میں نے اپنی مرضی سے نکاح کیا تھا، ملک کا قانون مجھےاجازت دیتا ہے جہاں چاہوں جاسکتی ہوں۔
دعا زہرہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے والدین کو میری پسند کی شادی کا پہلے سے پتا تھا اور میں گھر سے نکلنے سے پہلے ایک خط والدین کے نام چھوڑ کر آئی تھی جس میں بتادیا تھا کہ میں گھر سے کیوں جارہی ہوں ، میں کراچی نہیں جاؤں گی ، میں اپنے سسرال میں اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہوں، ہمیں سکون کی زندگی جینے دی جائے۔
دعا زہرہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر میرے سسرال والوں کو گینگ کہنے کی خبریں سب جھوٹ ہیں یہ لوگ انتہائی شریف لوگ ہیں اور میرے والدین سے بھی زیادہ اچھے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا
دعا کے مطابق میں نے عدالت میں اپنے شوہر کے حق میں بیان ریکارڈ کروایا تھا اس کے باوجود سندھ اور پنجاب کی پولیس مجھے اور میرے شوہر کو ہراساں کر رہی ہے اور غیر قانونی طور پر ہمیں ڈھونڈ رہی ہے ، سندھ پولیس مجھے اور میرے شوہر کو اغواء کرکے کراچی لے جانا چاہتی ہے لہٰذا ہمیں کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار سندھ، پنجاب پولیس اور میرے ماں باپ ہوں گے۔
*کراچی کی لڑکی دعا زہرہ کا نیا ویڈیو پیغام منظر عام پر آ گیا*
— ????????Karachi News Media Group???????? (@KHINewsGroup) May 15, 2022
*میری اور شوہر کی جان کو خطرہ ہے، دعا زہرہ کا ویڈیو پیغام*
کراچی سے لاہور جا کر ظہیر احمد سے نکاح کرنے والی دعا زہرہ نے اپنی اور شوہر کی جان خطرے میں ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔#DuaZehra pic.twitter.com/ny9qGZct3a
سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرہ کے والد کی جانب سے بیٹی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر لڑکی کے شوہر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت نے بیویوں سے معافی مانگ لی۔ روتے ہوئے آخری ویڈیو پیغام