رواں سال کتنے خوش نصیب افراد حج کریں گے ؟؟اعلان ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم 2022 کے تحت فریضہ ادا کرنے والے 31 ہزار 253 خوش نصیب عازمین کے ناموں کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مولانا اسعد محمودنے کہا کہ سرکاری اسکیم کے تحت 63 ہزار 604 درخواستیں وصول ہوئیں تھیں۔غیرمنتخب افراد کوان کی رقوم بینکوں کے ذریعہ واپس ہوجائے گی جبکہ کامیاب امیدوارں کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کردیا جائے گا۔
ان کا کہناتھا کہ کرونا کی وجہ سے 2020 اور 2021 میں صرف مقامی افراد کو حج کی اجازت تھی اور اس سال سعودی حکومت کی جانب سے حج کے اعلان میں تاخیر ہوئی اس وجہ سے ہمیں حج کی تیاریوں کیلئے انتہائی کم وقت ملا مگر وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ حجاج کرام کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
مولانا اسعد محمود نے کہا کہ عمر کی حد، لازمی ویکسین کی وجہ سے بڑی تعداد درخواستیں جمع نہ کرا سکی، امید ہے کہ آئندہ سال سعودی حکومت عمر کی حد میں اضافہ کرے گی۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال سرکاری حج احراجات 7 سے 10 لاکھ تک پہنچ گیا ہے جبکہ دیگر سالوں کی نسبت درخواستیں بھی کم وصول ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمرہ زائرین کے لئے بڑی خوشخبری