عمران خان ملتان جلسے میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کرینگے، فیصل جاوید 

May 15, 2022 | 19:24:PM
پاکستان تحریک انصاف رہنما، فیصل جاوید، عمران خان، ملتان جلسے
کیپشن: سینیٹر فیصل جاوید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان ملتان جلسے میں اسلام آباد آنے کی تاریخ دیں گے۔
فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فیصل جاوید نے سوال کیا کہ منزل قریب ہے ، اسلام آباد آنے کیلئے تیار ہو ؟،عمران خان جو کام کر رہے تھے ا س حکومت نے روک دیئے ہیں ،فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کی کال پر امپورٹڈ حکومت کی ٹانگیں کانپ جائیں گی اور اسلام آباد پہنچیں گے تو امپورٹڈ حکومت ایکسپورٹ ہو جائیگی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ فیصل آباد سے بھی ایک لوٹا نکلا ہے ، حقیقی آزادی کی تحریک شروع ہو چکی ہے جسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: دعازہرہ کی نئی ویڈیو سامنے آگئی