عمران خان کی زندگی کو خطرہ ۔۔حکومت کو خط مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عمران خان کی جان کو خطرہ، کپتان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل نے وزارت داخلہ کی نااہلی پرسیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیاخط میں کہا گیا کہ حیران ہوں کہ متعلقہ سیکشن افسر سیکیورٹی انتظامات کے لیے پوچھ رہا ہے ، اس وقت پی ٹی آئی اپنے وسائل سے عمران خان کو سیکیورٹی دے رہی ہے حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی محدود اقدامات کیے گئے ہیں،وزارت کا افسر باتیں کرنے کے بجائے فول پروف سیکیورٹی کا پلان شیئر کرے ،خط میں مزید کہا گیا کہ ایک ضمانت پر مجرم خاتون کوملٹی لئیر سیکیورٹی حصار فراہم کیے جارہے ہیں ،تحقیقاتی ادارے نے اس خاتون کی ضمانت منسوخی کی درخواست بھی دی ہوئی ہے،یہ خاتون نہ تو بلیو بک کا حصہ ہے نہ ہی حکومتی رولز آف بزنس کے تحت سیکیورٹی کی حق دار ہے،خط میں کہا گیا کہ اس وقت پی ٹی آئی اپنے وسائل سے عمران خان کو سیکیورٹی دے رہی ہے،حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی محدود اقدامات کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی افسروں کی گرفتاری ،پرویز الٰہی بھی میدان میں آگئے