ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو آج سے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو آج سے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی کی درخواست پر ریڈیو پاکستان پشاور کی جلی ہوئی عمارت کو آج سے عوام کیلۓ کھول دیا جاۓ گا،عمارت کو یونیورسٹیز اور سکولوں کے استاتذہ اور طلبا کے لئے پیر سے جمعہ تک صبح دس بجے سےلیکر چار بجے تک کھولا جاۓ گا جبکہ عام عوام اور سول سوسائٹی شام چار بجے سے لیکر چھ بجے تک ریڈیو پاکستان پشاور آ سکتی ہے ۔
عوام کو ریڈیو پاکستان پشاور کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا جاۓ گا اور ان کو شر پسندوں کی طرف سے گھیراؤ جلاؤ کے بارے میں آگاہ کیا جاۓ گا ، ریڈیو پاکستان پشاور نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا، دہشتگردی سے لیکر امن کے طویل سفر تک ریڈیو پاکستان کی تاریخ سنہری الفاظ سے بھری ہے ، سیاسی مظاہروں میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا قطعی طور پر درست نہیں ہو سکتا ۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ٹی وی اداکارہ شبیراں چنا انتقال کر گئیں